حکومت ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

Published On 31 May,2021 05:53 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبپارہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر کے دورہ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سنٹر میں ماں بچے کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔سنٹر بہترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس سے بھر پور فعال بنانا ہے۔ سہولیات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ہسپتالوں کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ بہترین طبی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ۔
 

Advertisement