فیصل آباد: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے بچاو کے لئے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔ فیصل آباد میں ہر چوتھا شہری ہیپاٹائٹس کا شکار ہے جبکہ ہسپتالوں میں سہولیات کا شدید فقدان ہے۔
فیصل آباد میں زیر زمین مضر صحت پانی، باربرز کی جانب سے بلیڈ کے بار بار استعمال اور اتائی ڈاکٹروں کی بھر مارکی وجہ سے ہیپاٹائٹس مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے لاکھوں مریض موجود ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں صرف ہیپاٹائٹس سی کی ادویات دستیاب ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس بی کی ادویات موجود ہی نہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق حکومت ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی اس جان لیوا مرض سے بچ سکتے ہیں۔ہیپاٹائٹس کی بیماری سے بچاو کے لئے حکومت نے باربرز کی رجسٹریشن کے لئے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام شروع کررکھا تھا جو گذشتہ تین سال سے بند ہے۔