خیبرپختونخوا میں ایک ہزار سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Published On 28 September,2021 12:53 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع ڈینگی وائرس سے متاثر ہو گئے، صوبے میں ایک ہزار سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گیارہ ستمبر سے 27 ستمبر کے دوران صوبہ بھر میں ایک ہزار 57 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، پشاور، نوشہرہ، بونیر اور ضلع خیبر میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز سامنے آئے، ڈینگی کے سب سے زیادہ 236 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے جبکہ نوشہرہ 221، بونیر 211، خیبر میں 135، صوابی 57، مانسہرہ 41، کوہاٹ میں 22، سوات22، مردان21، ہری پور19، باجوڑ18 اور چارسدہ میں 12، بٹگرام11، شانگہ10، ایبٹ آباد5، لوئر اپر دیر میں4 ،4، بنوں 2، کرک اور مہمند میں بھی 2،2 ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لکی مروت اور ہنگو میں سب سے کم 1،1 مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔