کراچی انسٹی ٹیوٹ آف سکن ڈزیز میں جلدی بیماریوں کے علاج کی مفت سہولت دستیاب

Published On 22 June,2022 08:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایک ایسا ہسپتال ہے جہاں جلد کی کوئی بھی بیماری ہو وہاں علاج مفت ہوتا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر سے لوگ یہاں جلد کی بیماریوں کے علاج کے لئے آتے ہیں۔

ور حاضر میں جہاں ہر چیز مہنگی ہے تو وہیں علاج بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ اور مرض اگر جلد کا ہو تو لوگوں کی پریشانی ویسے ہی بڑھ جاتی ہے لیکن کراچی میں جلدی امراض کا ایک ہسپتال ایسا بھی ہے جہاں علاج بالکل مفت ہے۔

کراچی انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈزیز میں شہر کے نامور اسکن اسپیشسلسٹ ڈاکٹرز مریضوص کا علاج کرتے ہیں۔ یہ ہسپتال 50 بیڈز پر مشتمل ہے۔ روزانہ تین ہزار سے زائد مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔ یہاں 65 ڈٓاکٹرز اور 14 کنسلٹنٹس موجود ہیں۔ مریض کہتے ہیں یہاں علاج مفت اور بہتر انداز میں ہوتا ہے لیکن بعض دوائیاں پیسوں سے لینی پڑتی ہیں۔

جلدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بے شمار اقسام کے جلدی امراض ہیں لیکن چند بیماریاں ایک دوسرے کی چیزیں استعمال کرنے سے لگتی ہیں۔ شنگل بیماری شہریوں میں عام ہے۔

ہسپتال میں آپریشن تھیٹر بھی قائم ہے جبکہ باٸیوپسی سمیت دیگر جدید اقسام کی مشینری بھی موجود ہے۔
 

Advertisement