ڈریپ نے 'پیراسٹ' انجیکشن کو غیر معیاری قرار دے دیا

Published On 10 January,2023 08:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ) نے انجیکشن پیراسٹ ( پیراسیٹامول ) کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دے دیا۔

 

ڈریپ نے ایک علامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیراسٹ 100 ایم ایل انجیکشن بیچ نمبر CJ170 غیر معیاری ہے، متعلقہ پیراسٹ انجیکشن کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈریپ کے مطابق یہ انجیکشن درد اور بخار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،انجیکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں، 20 نومبر 2022 کو تیار ہونے والے انجیکشن کی مدت 20 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کمپنی پیراسٹ انجیکشن کو فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھائے،فارمیسیوں پر موجود متعلقہ انجیکشن کو واپس کمپنی کے حوالے کی جائے۔

ڈریپ حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ انجیکشن کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں ، اگر انجیکشن سے کسی بھی طرح کا مسئلہ ہو رہا ہے توڈاکٹر سے رجوع کریں ۔