نیویارک : (ویب ڈیسک ) جسم کے بیشتر اعضاء کو افعال کی انجام دہی کے لیے پانی کامناسب استعمال ضروری ہے، مثلاً دل، گردے اور عضلات کو روزے کے دوران اپنے افعال بخوبی انجام دینے کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا چاہیے۔
ڈاکٹر شلپی اگروال، ایم ڈی، واشنگٹن، ڈی سی میں مقیم فیملی میڈیسن فزیشن اور The 10 Day Total Body Transformation کی مصنفہ کا کہنا ہے کہ "ہائیڈریشن اہم ہے کیونکہ ہمارے جسم پانی کے مناسب توازن کے ساتھ واقعی بہتر کام کرتے ہیں۔"
ماہرین ہائیڈریشن، پیاس اور پانی کی کمی کے درمیان فرق اور روزے کے دوران کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے چند اہم حقائق بتاتے ہیں:
پیاس کا مطلب پانی کی کمی نہیں ہے
پیاس کو پانی کی کمی کے اشارے کے طور پر نہیں لیا جا سکتا ہے ، سیئٹل کے ڈاکٹر جنجر ہلٹن اور اینٹی انفلامیٹری ڈائیٹ میل پریپ کے مصنف کہتے ہیں کہ "ہر ایک کو اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا یہ واقعی ان کے لیے درست ہے، کیونکہ بہت سی وجوہات ہیں کہ ایک شخص پیاسا ہوتا ہے، یہ ہمیشہ 100 فیصد پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوتا ہے"۔
مثال کے طور پر مسالے دار کھانے جیسی سادہ چیز آپ کو معمول سے زیادہ پیاس محسوس کر سکتی ہے، یہ ذیابیطس جیسے صحت کے مسئلے کی علامت ہو سکتی ہے۔ کبھی کبھار ادویات کے استعمال کے ضمنی اثرات اور کچھ دوائیں پانی کی کمی کا باعث بنے بغیر منہ کو خشک بھی کرتی ہیں۔
گہرا پیلا پیشاب
ڈاکٹر بولٹن نے مزید کہا کہ "پیشاب کا رنگ ہائیڈریشن کی کیفیت کا ایک اچھا اشارہ ہو سکتا ہے" جس کی جانچ کرنا ضروری ہے۔ آٹھ درجے کے پیشاب کے رنگ کا چارٹ ہلکے پیلے سے گہرے پیلے یا بھورے تک پیشاب کے رنگ کا تعین کرتا ہے، جیسا کہ یو ایس آرمی پبلک ہیلتھ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہر شخص کے جسم کی مختلف نوعیت کے باوجود چار ہلکے رنگ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ مناسب مقدار میں پانی پی رہا ہے، جب کہ چار سیاہ رنگوں کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ وہ پانی کی کمی کا شکار ہے۔
ڈاکٹر ہلٹن نے خبردار کیا ہے کہ پیشاب کی رنگت خراب ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر کودکھایا جانا ضروری ہے۔ کیونکہ اس کا مطلب شدید پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔
زیادہ پانی پینے کے خطرات
کچھ لوگ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کیلئے بہت زیادہ پانی پیتے ہیں، ڈاکٹر ہلٹن کہتے ہیں کہ ایک حالت ہوتی ہے جسے hyponatremia کہا جاتا ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم میں سوڈیم کا ارتکاز کم ہو جاتا ہے، ایک الیکٹرولائٹ جو بہت کم ہوتا ہے اور درحقیقت جسم میں خلیات کو پھولنے کا سبب بن سکتا ہے، جو کہ ایک جان لیوا حالت ہے۔
شدید پانی کی کمی کے خطرات
نیویارک سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ملکانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیادہ تر صحت مند لوگوں کے لیے ضرورت سے زیادہ پانی کوئی سنگین تشویش نہیں ہے کیونکہ گردے پانی اور الیکٹرولائٹ کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی اضافی سیال کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس سلسلے میں ہلٹن وضاحت کرتا ہے کہ "[ڈی ہائیڈریشن] بچوں، حاملہ خواتین اور کچھ بوڑھے لوگوں کے لیے بہت خطرناک ہے، خاص طور پر اگر ان گروپوں میں سے کوئی شخص بخار، قے یا اسہال سے بیمار ہو۔ اس لیے ان کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔
حاملہ خواتین، بچے اور بوڑھے
میو کلینک کے مطابق شدید قے اور اسہال اکثر بچوں میں پانی کی کمی کی بڑی وجہ ہوتے ہیں، دریں اثنا بڑی عمر کے افراد کے جسم میں پانی کم ہو سکتا ہے اور بعض دوائیں اور حالات ان کی صحت کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔
حاملہ خواتین کے لیے صبح کی شدید بیماری جسے ہائپریمیسس گریویڈیرم کہا جاتا ہے الٹی کا سبب بن سکتی ہے اور پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
پانی کے متعدد ذرائع
ہائیڈریٹ ہونا صرف سیال کی مقدار سے متعلق نہیں ہے ، ڈاکٹر ملکانی کا بتانا ہے کہ ہمارے پانی کی مقدار کا تقریباً 80فی صد مائعات سے آتا ہے اس کا تقریباً 20فی صد پانی والی غذاؤں جیسے رس دار پھلوں اور سبزیوں سے آتا ہے ، دیگر ہائیڈریٹنگ فوڈز میں کھیرے، اجوائن، مولیاں، واٹر کریس، گریپ فروٹ، کینٹالوپ اور اسٹرابیری شامل ہیں۔
وہ غذائیں جو پیاس کا سبب بنتی ہیں
دوسری طرف نمکین غذائیں اور سوڈیم سے بھرپور غذائیں پانی کی کمی کا باعث بنتی ہیں ، جب نمک جذب ہو کر خون میں گردش کرنے لگتا ہے تو جسم ضروری توازن پیدا کرنے کے لیے جسم کے خلیوں سے پانی نکال کر جواب دیتا ہے، جس سے پیاس بڑھ جاتی ہے۔
نیند کی کمی پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے
جریدے سلیپ میں فروری 2019 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ جو لوگ ہر رات چھ گھنٹے سوتے ہیں وہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں جو آٹھ گھنٹے باقاعدگی سے سوتے ہیں۔
روزانہ پانی کے کتنے گلاس لیے جائیں ؟
روزانہ پینے کے لیے موزوں پانی کے گلاسوں کی تعداد کے بارے میں ڈاکٹر ہلٹن کہتے ہیں کہ "ایک شخص کو جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے اس کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے، جس میں جسمانی سرگرمی، خوراک اور وہ ماحول جس میں وہ رہتا ہے۔
صحت کی بنیادی حالت، جنس، عمر اور آیا عورت حاملہ ہے یا دودھ پلا رہی ہے۔ یہ تمام عوامل جسم کو پانی کی الگ الگ مقدار کا تقاضا کرتے ہیں۔
یو ایس نیشنل اکیڈمی آف سائنسز، انجینئرنگ اور میڈیسن کی تازہ ترین ہدایات مردوں کے لیے 15 کپ سیال اور خواتین کے لیے تقریباً 11 کپ سیال کی تجویز کرتی ہیں۔
پیاس، بھوک اور وزن میں کمی
اگرچہ ماہرین جسم میں پانی کی کمی کے خطرے سے نٹمنے پر زور دیتے ہیں اور یہ کہ پیاس ممکنہ پانی کی کمی کی علامات میں سے ایک ہے تاہم کافی مقدار میں پانی پینا کوئی یقینی حل نہیں ہے ، اس کے لیے ابتدائی اقدام کے طور پر نس کے ذریعے سیال کے انجیکشن کے ساتھ فوری ہنگامی امداد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
کلیولینڈ کلینک کی ویب سائٹ کے مطابق ہلکی پانی کی کمی کی صورت میں سوڈیم، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے الیکٹرولائٹس پر مشتمل مشروب کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر کسی شخص کو پسینہ آ رہا ہو، الٹی ہو رہی ہو، یا اسہال ہو۔
آخر میں ماہرین کھانا شروع کرنے سے پہلے پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اگر انسان کا مقصد مناسب وزن برقرار رکھنا ہے۔