نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی کمپنی نے 33 ہزار ڈالرز رشوت دے کر کیڑے مار دوائی والا کھانسی کا شربت ازبکستان کو بھیج دیا ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دوائی ساز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے ملک کی کمپنی میریون بائیوٹیک سے غیر معیاری کھانسی کے سیرپ کا ٹھیکہ کیا ، زیادہ منافع کے لالچ میں میریون بائیو ٹیک نے سیرپ میں کیڑے مار دوائی میں استعمال ہونے والے اجزا شامل کیے ۔
فارماسیوٹیکل کمپنی نے ازبکستان درآمد پر 33 ہزار ڈالر رشوت دے کر دوائی کا کوالٹی ٹیسٹ بھی معاف کروایا ، بھارتی کمپنی کے سی ای او کورامیکس پرتارسنگھ نے ہزاروں ڈالرز رشوت دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
اس حوالے سے ازبک حکام کا کہنا ہے کہ کورامیکس کمپنی نے ٹیکس فراڈ کے لئے سیرپ کی قیمت زیادہ ظاہر کی تھی۔
واضح رہے کہ ازبکستان میں 2022 میں سیرپ استعمال کرنے سے 65 بچے ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد امریکا، یورپی یونین اور دیگر ممالک میں بھارتی کمپنی کا لائسنس معطل کردیا گیا تھا۔