لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی پھیلاؤ کی بڑی وجہ سامنے آگئی، ڈینگی ٹیموں کی جانب سے سرویلنس کی جعلی رپورٹس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈینگی سرویلنس ٹیمیں انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہیں، سرویلنس ٹیموں کی جانب سے سرویلنس کی جعلی رپورٹس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈینگی سرویلنس ٹیمیں غلط تصاویری رپورٹ جمع کرواتی رہیں، ڈینگی ٹیموں نے 177 جعلی تصاویری رپورٹس جمع کرائیں، جس وجہ سے شہر میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
ڈینگی کی جعلی رپورٹس پر کمشنر لاہور نے ڈی سی کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کر دی ہے۔