اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ادارہ صحت نے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونیوالے ہیومن لیپٹوسپائروسس سے متعلق آگاہی الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان ادارہ صحت کے مطابق آگاہی الرٹ کا مقصد لیپٹوسپائروسس کے کیسز کا بروقت پتہ اور علاج کروانا ہے ، لیپٹوسپائروسس چوہا، پالتواورجنگلی جانوروں کے اخراج، پیشاب یا پیشاب سے آلودہ ماحول سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لیپٹوسپائروسس دنیا بھر میں پایا جاتا ہے جبکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں زیادہ عام ہے، حالیہ برسوں میں، مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔