ڈینگی کے وار نہ تھم سکے، پنجاب میں 165 نئے مریض سامنے آ گئے

Published On 22 November,2023 11:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈینگی کے وار مزید تیز ہو گئے، صوبائی دار الحکومت میں 24 گھنٹے کے دوران 103، صوبے بھر میں 165 نئے مریض سامنے آ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 3 ، گوجرانوالہ میں 22 ، ملتان میں 3 اور فیصل آباد میں 16 نئے مریضوں کو ڈینگی لاحق ہوا، شیخوپورہ میں ڈینگی کے 6، نارووال میں 4، بہاولپور اور لودھراں میں دو دو نئے مریض سامنے آئے، اوکاڑہ، ساہیوال، چکوال اور ننکانہ صاحب میں بھی ایک ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار کیڈیورک لیور ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری

رواں سال لاہور میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5926، پنجاب بھر میں 13 ہزار 132 ہو گئی، سیکرٹری صحت علی جان کے مطابق ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 65 ، پنجاب بھر میں 123 مریض زیر علاج ہیں۔

24 گھنٹے کے دوران 381 مثبت لاروا گھروں سے، 25 آؤٹ ڈور ملے، 2988 آؤٹ ڈور پوائنٹس پر جبکہ 2334 گھروں میں ڈینگی سپرے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی وغیررجسٹرڈ ادویات اورناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے شہری گھروں میں گملوں، کنٹینرز اور نم دار جگہوں کو خشک رکھیں، اِن ڈور مثبت ڈینگی مچھر اور لاروا ملنے پر فیلڈ میں موجود ٹیموں کو فوری اطلاع کریں۔