شکاگو:(ویب ڈیسک ) برقی گاڑیاں مستقبل میں بچوں کو دمے کی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ زندگیاں بچانے میں مدد گار ہوں گی۔
امریکن لنگ ایسوسی ایشن کی نئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سفری سہولیات کیلئے 2050 تک انسانوں کی برقی گاڑیوں تک منتقل سانس کی بیماریوں سے بچا سکتی ہیں، ان میں بڑی تعداد بچوں کی ممکن ہے۔
ریسرچ رپورٹ میں محققین نے اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برقی کاروں کی بیٹریاں بریکنگ کی توانائی سے یا اگر وہ برقی نیٹ ورک سے منسلک ہیں تو دوبارہ چارج ہوتی ہیں جن کی روایتی گاڑی سے پٹرول کی کھپت بہت کم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسرا فائدہ CO2 (کاربن آکسائید) کے اخراج میں کمی ہے، روایتی گاڑی سے سفر کرتے ہوئے فی کلومیٹر 148 گرام CO2 کے اخراج کے مقابلے میں ، ہائبرڈ صرف 70 گرام خارج کرتے ہیں، اس سے ہمارے سیارے کی فضا اور دیکھ بھال میں بہت زیادہ مدد ملتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ2050 تک برقی گاڑیوں پر منتقلی کے اقدام سے28 لاکھ دمے کے حملے، 27 لاکھ تنفس کے مسائل کی علامات، 1 لاکھ 47 ہزار شدید برونکٹس کے کیسز اور 508 بچوں کی سالانہ اموات کو روکنا ممکن ہے۔