اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈیرہ بگٹی میں اڑھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت نے 2024 کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق کردی، بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیوکا کیس13 سال بعد سامنے آیا ہے۔
ترجمان قومی ادارہ صحت کے مطابق 22 فروری کو بخاراور کمزوری کی شکایت پر بچے کے ٹیسٹ کرائےگئے، بچے میں پولیو وائلڈ وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی۔