کراچی : (دنیانیوز) شہرقائد کراچی میں ایک بار پھر بچوں میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
سیکرٹری جنرل پیڈیاٹرک ایسو سی ایشن ڈاکٹرخالد شفیع کاکہنا ہے کہ خسرے کے کیسز کی شرح معمول سے 50فیصد زائد ہوگئی ہے ، خسرے کا شمار جان لیوا بیماریوں میں ہوتا ہے، خسرہ ایک بچے سے دوسرے بچے میں فوری منتقل ہوتا ہے۔
ڈاکٹر خالد شفیع نے بتایا کہ ویکسینیشن نہ کروانے کی صورت میں خسرے جان لیوا جبکہ اس میں پیچیدگیاں ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ویکسینیشن کے استعمال سے خسرے سے 100 فیصد بچا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خسرے کا تیزی سے پھیلاؤ لوگوں کی اب بھی ویکسینشن سے دوری ہے ، پاکستان میں اب بھی تقریبا 30 فیصد سے زائد لوگ ویکسینیشن سے دور ہیں ، سال 2023میں بچوں میں خسرے کے 36 ہزار سے زاٸد رجسٹرڈ کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ غیر رجسٹرڈڈ کیسز کی تعداد 10 گنا سے بھی زائد ہے۔