کراچی: (دنیا نیوز) وزارت قومی صحت کے مطابق ملک کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
وزارت قومی صحت کے مطابق کراچی کیماڑی، حیدرآباد، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، ان نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال ملک میں دو پولیو کیسز اور 71 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہو چکے ہیں۔
وزارت قومی صحت کے مطابق پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور کر سکتی ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی مکمل کروائیں۔