افطاری کے وقت سوپ آپ کو بسار خوری کی علت سے بچا سکتا ہے

Published On 23 March,2024 12:47 pm

لبنان :(ویب ڈیسک )روزہ دار افراد افطاری میں سوپ کا ایک پیالے پینے سے بسار خوری کے ساتھ پیٹ کی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ماہر غذائیت لورا براک بتاتی ہیں کہ وہ غذائیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہ تیزی سے شکم سیری کا احساس دلاتی ہے، کھانا سوپ یا سلاد کے ساتھ شروع کرنا چاہیے۔

سوپ زیادہ مقدار میں پانی ہو یا کم کیلوریز والی غذاؤں پر مشتمل ہو، پیٹ بھرنے کا ایک احساس فراہم کرتا ہے، سوپ کے ذریعہ آپ کم کیلوریز کے ذریعہ زیادہ مطمئن محسوس کر سکتے ہیں۔

لورا برک نے مشورہ دیا کہ کہ بھوک اور زیادہ کھانے سے بچنے کے لیے سوپ کی پلیٹ بھرپور غذائی اجزاء سے بھری ہوتی ہے،آپ کو کم سوڈیم والے سوپ سے مستفید ہونا چاہیے۔

ماہر غذائیت کا مزید کہنا تھا کہ اس میں سبزیاں، جڑی بوٹیاں، مصالحے، فائبر سے بھرپور اناج، پھلیاں، مٹر، اور دال جیسے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو انسانی جسم میں کئی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کے ساتھ بھر پور طاقت کا موجب ہیں۔
 

Advertisement