کوئٹہ میں کانگو وائرس پھیلنے لگا، چوتھے مریض کی تصدیق

Published On 08 June,2024 04:23 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں کانگو وائرس پھیلنے لگا، چوتھے مریض میں وائرس کی علامات کی تصدیق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبے میں ایک مریض کو داخل کیا گیا، مشتبہ شخص میں وائرس کی علامات موجود تھیں، ٹیسٹ کرنے کے بعد کانگو کی تصدیق ہو گئی، مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق کانگو کے مریضوں کا تعلق پشین، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سے ہے، کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ میں قائم مویشی منڈیوں میں سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا، لائیو سٹاک کی موبائل ٹیمیں سپرے کر رہی ہیں، سپرے مہم مویشی منڈیوں میں عید تک جاری رہے گی۔