لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 81 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز سامنے آئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 19، لاہور سے 2، بہاولپور سے 1، چکوال سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاؤالدین سے ایک، ایک ڈینگی کا کیس سامنے آیا ہے۔
ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔