حکومت نے پاکستان سے پولیو کا خاتمہ قومی ترجیحی ایجنڈا بنایا ہے: عائشہ رضا فاروق

Published On 24 September,2024 09:47 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کو قومی ترجیحی ایجنڈا بنایا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے عالمی شراکت داروں اور ڈونرز کیلئے جامع بریفنگ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کی۔

اجلاس میں ملک سے پولیو کے خاتمے کی موجودہ صورتحال اور نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کےمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فوکل پرسن وزیراعظم عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے میں عالمی شراکت داروں کی کوششوں کو سراہتے ہیں، حکومت پاکستان نے پولیو کے خاتمے کو قومی ترجیحی ایجنڈا بنایا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔