عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پُرعزم ہیں: سکاٹ لینڈ یارڈ

عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پُرعزم ہیں: سکاٹ لینڈ یارڈ
لندن: برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنماء مرحوم عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے سرچ وارنٹ کے تحت لندن کے علاقے ایجوئیر میں واقع ایک بزنس ایڈریس پر چھاپہ مارا اور وہاں پر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ وہاں 4 سے 5 گھنٹے تک موجود رہی اور اہم دستاویزات بھی قبضہ میں لے لی گئی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی. سکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پُرعزم ہے۔ ہماری ٹیم قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کام کر رہی ہے۔