2013ء تک خود کو افغان جنگ سے آزاد کر دینگے: ڈیوڈ کیمرون

2013ء تک خود کو افغان جنگ سے آزاد کر دینگے: ڈیوڈ کیمرون
لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغان جنگ سے برطانوی مداخلت ختم کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنے بڑی تعداد میں فوجی دستے واپس بلالیں گے اور اگلے سال کے اختتام تک افغانستان سے مکمل طور پر فوج واپس بلائی جاسکتی ہے۔ تاہم برطانوی وزیراعظم نے مکمل برطانوی فوج کے انخلاء کا کوئی مقررہ وقت نہیں بتایا۔ ذرائع کے مطابق اس سال کے آخر تک 500 فوجی دستے افغانستان سے واپس بلائے جائیں گے۔