کیٹ مڈلٹن کی گود ہری ہونے کے بعد سٹے باز بھی سرگرم

کیٹ مڈلٹن   کی گود ہری ہونے کے بعد سٹے باز بھی سرگرم
ولیم اور کیٹ کے گھر لڑکا ہو گا،لڑکی یا پھر جوڑواں بچےاس بات پر دھڑا دھڑ پیسے لگائےجا رہے ہیں۔بات یہاں ختم نہیں ہوتی ،بچے کا نام کیا ہو گا؟ اس بات پر بھی سٹے بازوں نے ریٹ کھول دیا ہے۔سٹے بازوں کے مطابق لڑکا ہوا تو ممکنہ طور پر شاہی خاندان اس کا نام ''جان '' رکھا جائے گاجبکہ چارلز،، جارج اوررچرڈ بھی شاہی خاندان کے پسندیدہ ناموں میں شامل ہیں۔لڑکی ہونے کی صورت میں پسندیدہ نام فرانسیس ہےجبکہ الزبتھ ، وکٹوریہ اور اینی بھی پسندیدہ ناموں کی فہرست میں شامل ہیں۔