اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ آئین میں ترامیم کر سکتی ہے، قبائلی نمائندوں پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے لیکن عوام پر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام اور نمائندہ جرگہ جو فیصلہ کرے گا، ساتھ دیں گے، جبر اور زبردستی کو نہیں مانیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے ہی اتحادیوں کو نام لئے بغیر للکارتے ہوئے کہا کہ مسلسل امریکہ کا غلام رکھنا ہے تو پھر واضح کر دو، ہم کسی کو ملک اور قوم کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، پہلے مشرف کے فیصلے کیخلاف جیل گئے اور اگر اب بھی جیل جانا پڑا تو جاؤں گا لیکن ایک لمحے کے لئے غلام کی زندگی گزارنے کو تیار نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: انضمام کا فیصلہ فاٹا کی عوام سے مشاورت کے بغیر قبول نہیں: فضل الرحمان
امیر جے یو آئی نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے ہمیں آزادی کا درس دیا ہے، قبائلیوں نے انگریز کیخلاف جہاد کیا تھا، مشرف نے ایک بار کہا مان لو ہم امریکا کے غلام ہیں، مشرف سے کہا کہ آپ نے غلامی کے آگے سر جھکا لیا، میں اسی غلامی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم، آرمی چیف اور فضل الرحمان کی ملاقات، فاٹا اصلاحات پر گفتگو
یہ بھی پڑھیں: حکومت کیخلاف اتحاد کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں، مولانا فضل الرحمان