وزارت صحت کے قومی اسمبلی میں جمع تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ملک میں 2016 کے دوران 63 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ ایک سال تک پہنچنے سے پہلے ہی 4 لاکھ 19 ہزار بچے موت کا شکار ہوئے ، مرنے والوں میں 2 لاکھ 90 ہزار 393 بچے ایسے تھے جن کی عمر ایک ماہ سے کم تھی ۔ ایک ماہ سے کم عمر بچوں میں قبل از پختگی شرح اموات 40 فیصد ، پیدائش کے بعد دم گھٹنے سے 21 فیصد جبکہ انفیکشن سے نومولود بچوں کی شرح اموات 18 فیصد ہے۔
دوسری جانب ایک سال سے کم عمر بچوں کی اموات میں نمونیا اور اسہال دو بڑی وجوہات ہیں ، 17.7 فیصد بچے نمونیا جبکہ 11.3 فیصد بچے اسہال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔