احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کل بھی کہا تھا کہ کیا وجہ تھی بنی گالہ والے ایک ہی دربار پر جا کر جھک گئے ، کراچی سے آنے والے بھی سنجرانی کے دربار پر جا کر جھک گئے۔ انہوں نے کہا جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا، سب کے ایک ہی جگہ جھکنے کی وجوہات عوام کے سامنے آنی چاہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں:جو مشن چُن لیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا: نواز شریف
سابق وزیراعظم نے صحافی کے الیکشن سے متعلق سوال پر جواب دیا اب نہ وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات ، دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے۔ نگران سیٹ اپ کے سوال پر نواز شریف نے کہا نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی۔