جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل طلال چوہدری نے کہا فرد جرم عائد ہونے سے قبل مزید دلائل دینا چاہتا ہوں ، اس کیس میں کسی کے حقوق متاثر نہیں ہوئے ، آپ کی شان میں گستاخی کا معاملہ ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا آج تو ہم نے فرد جرم عائد کرنی ہے۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کسی فرد کی شان میں گستاخی نہیں ادارے کا معاملہ ہے۔
سپریم کورٹ نے لیگی رہنما طلال چودھری کیخلاف چارج شیٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے حوالے کرتے ہوئے کہا ایڈیشنل اٹارنی جنرل چارج شیٹ کے متن کا جائزہ لیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کامران مرتضیٰ بھی چارج شیٹ کو دیکھ لیں۔