دنیا کے طویل القامت شخص حق نواز نے نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں حق نواز نے عمران خان کی شابق اہلیہ ریحام خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں حق نواز کا کہنا تھا کہ میں ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہوں، حکومت نے آج تک میری مدد نہیں کی، لمبے قد کی وجہ سے مجھے بے حد مسائل کا سامنا ہے، روزگار نہ ہونے کی وجہ سے میری مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ حق نواز نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج تک صرف مجھ سے زبانی وعدے ہی کرتی آئی ہے، حکمران اپنی تشہیر کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن کروڑوں پاکستانیوں میں سے ایک میں ہوں جس کے لیے نہ کوئی وظیفہ مقرر ہے نہ روزگار کا بندوبست۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران حق نواز نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری شادی ریحام خان سے ہو جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حق نواز ریحام خان اور فلمسٹار میرا سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔