ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو دو نہیں ایک ہی تاسیسی جلسہ ہو نا چاہیے، ڈاکٹر فاروق ستار جہاں کہیں گے وہیں مشترکہ یوم تاسیس منائیں گے۔
دوسری جانب ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کی کوئی ضد اور انا نہیں ہے، آئیں سب مل کر مزار قائد کے سامنے یوم تاسیس منائیں اور پارٹی کے معاملات ان پر اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر چھوڑیں۔
خواجہ اظہار الحسن نے ڈاکٹر فاروق ستار کو یوم تاسیس سے قبل بہادر آباد آنے کی پیشکش کرتے ہوئے پوری عزت اور احترام کی یقین دہانی بھی کرائی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر وسطی نے فاروق ستار کی درخواست پر لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔