سپریم کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا اس حکومت کے دو ماہ رہ گئے ہیں ، لوگ بھرتیاں کر کے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ، جن کو نوکریاں ملیں گی وہ خاندان انکے ووٹر بنیں گے ، پمز اور پولی کلینک میں نئی بھرتیاں نہ کی جائیں ، اشتہار واپس لے لیں ، بھرتیوں سے ووٹر نہیں بنانے دیں گے ، نئی حکومت آئے گی تو بھرتیوں کے معاملات دیکھ لے گی۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ارکان جلسے میں انتظامات کیلئے چلے جاتےہیں ، پارلیمنٹ میں کورم پورا نہیں ہوتا ، دفتری معاملات مکمل نہیں ہوتے ، عدالت کی مداخلت کے بغیر کام نہیں ہوتا۔ انہوں نے وزیر کیڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمیں پمز کا سربراہ صاف ستھرا شخص چاہیے ، اقرباپروری کی بنیاد پر تقرری نہیں ہونی چاہیے۔