چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجراء کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت نے کس بنیاد پر فیس سے متعلق سمری واپس بھیجی ؟ وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ ہمیں آکر وضاحت دیں ، کیوں نہ ہم کمیشن بنا دیں وہ فیس کاجائزہ لے، سب سے برابری کی سطح فیس وصول کریں، بیرون ملک دفاتر کے اخراجات کا بوجھ بھی اووسیز پاکستانیوں پر پڑ رہا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا جو رعایت پاکستانیوں کو مل رہی ہے وہی تارکین وطن کو ملنی چاہیے، برابری کے قانون کے لیے کسی سمری کی ضرورت نہیں ہوتی، عدالت حکم دے گی تو عمل درآمد ہوگا۔ وزیر داخلہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت پیر تک ملتوی کر دی جبکہ وزیرداخلہ و سیکرٹری داخلہ کی طلبی کا حکم برقرار رکھا ہے۔