ملک میں پانی کی کمی پر نئی پالیسی کی تیاری، وزیرِ اعلیٰ سندھ کو خدشات نے گھیر لیا، پانی کا ذخیرہ کسی صورت قبول نہیں، مراد علی شاہ نے صاف صاف بتا دیا۔
قومی واٹر پالیسی پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کے مسائل پر سندھ نے پہلے ہی بہت تکالیف اٹھائی ہیں، وفاقی حکومت پانی کی کمی پر پالیسی بنا رہی ہے، مگر تمام صوبوں کے اتفاق کے بغیر کوئی ڈیم یا سٹوریج قبول نہیں کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ پانی زندگی اور معیشت کا ضامن ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ سٹوریج کی آڑ میں سندھ اور بلوچستان کو پانی سے محروم کردیا جائے۔
مراد علی شاہ نے پانی زخیرہ کرنے کے لیے اے این جی عباسی کی رپورٹ رہنمائی لینےکی تجویز بھی دی اور کہا کہ آئی آر ایس اے ڈیم کے لئے کلیئرنس نہیں دیں گے۔