ارتھ آور: آج ر ات ایک گھنٹے کے لئے روشنیاں گل

Last Updated On 24 March,2018 11:21 am

ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت شدید موسمی تبدیلیوں کا سامنا ہے اور یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ لوگوں کوموسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں اٹھائے اقدامات میں شامل کیا جائے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکرمرتضیٰ جاویدعباسی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے توانائی کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 24 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کی تمام روشنیاں رات 8:30 سے 9:30 تک گل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید خطرات کا سامنا ہے ۔