ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کھلے سمندر میں موجود پی این ایس شمشیر کو البرق نامی یمنی کشتی کی جانب سے طبی امداد کی درخواست موصول ہوئی، جس پر پاک بحریہ کے جہاز کی میڈیکل ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں سوار عملے کے سولہ ماہی گیروں کو طبی امداد فراہم کی۔ یمنی ماہی گیروں نے بروقت امدادی آپریشن کرنے پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔