اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوات میں پاک فوج پر خود کش حملہ افغانستان میں چھپے تحریکِ طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے کیا۔ پاکستان نے ثبوتوں کا ڈوزیئر افغان پولٹیکل قونصلر کو تھما دیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق افغان پولیٹکل قونصلر کو دیے گئے ڈوزیئر میں افغانستان میں چھپے ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو پاکستانی ملٹری پوسٹوں اور شہروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان دہشت گردوں کو افغانستان سے فنڈنگ فراہم کی جا رہی ہے۔