کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ذوالفقارعلی بھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ اس روز تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہو گا۔ برسی کے موقع پر 4 اپریل کو پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔