ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے تین روزہ کسان میلہ شروع ہو گیا۔ 60 سے زائد ملکی اور بین الااقوامی کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں۔
دنیا میڈیا گروپ کے زیر انتظام تین روزہ کسان دوست میلہ کاآغاز گزشتہ روز ملتان زکریا یو نیورسٹی کے سپو رٹس گراؤنڈ میں ہوا۔ پہلے ہی روز ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنوبی پنجا ب بھر سے آئے ہوئے کسانوں، زکریا یونیورسٹی کے طلبا و طا لبات، نوجوان دن بھر مختلف سٹالز کا وزٹ کرتے رہے۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور مرکزی رہنما پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی بھی کسان میلہ میں لوگوں میں گھل مل گئے۔ میلے میں ایم پی اے جاوید اختر انصاری، سابق ٹاؤن ناظم میاں جمیل احمد، چیئرمین یونین کونسل اختر عالم قریشی، جلیل خان بابر، اعجاز رجوانہ کے علاوہ یونیورسٹی اساتذہ پروفیسر عبدالقدوس صہیب، ڈاکٹر عمر چوہدری، ڈاکٹر مبشر، ڈاکٹر مسعود اختر، ڈاکٹر ناظم لابر، ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر عرفان اللہ، ڈاکٹر فرقان، ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ، ڈاکٹر اشتیاق احمد، ڈاکٹر محمد اویس، ڈاکٹر عاطف نثار، ڈاکٹر عرفان انوار، ڈاکٹر احسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر سیف احمد، ڈاکٹر بابر، ڈاکٹر غلام مصطفی، ایمپلائز یونین کے رہنما ملک مقصود حسین، چودھری قمر سعید، نیاز لودھی، سکیورٹی آفیسر خلیل احمد کھور، سماجی شخصیات امیراللہ شیخ اور عمر فاروق سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کسان دوست میلہ میں سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے جن میں فوری طبی امداد اور فائر بریگیڈ سروس بھی شامل تھی۔ مختلف سرکاری محکموں نے بھرپور شرکت کی۔ دنیا کسان دوست میلہ کے موقع پر مختلف زرعی کمپنیوں نے اپنے سٹال سجا رکھے تھے۔ ان سٹالز پر زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے مشینی آلات کی نمائش بھی کی گئی۔ یہاں 22 سے زائد لگائے جانے والے سٹالز کو خوبصورتی سے سجایا گیا جہاں آنے والے شرکاء ان کے منتظمین سے جدید ٹیکنالوجی، زرعی ادویات اور مختلف فصلوں کے دستیاب بیجوں بارے آگاہی لیتے رہے۔ زرعی سٹال کی سجاوٹ کے لئے مختلف جانوروں کے ڈھانچے بھی لائے گئے۔ کسان دوست میلے میں بذریعہ قرعہ اندازی مختلف قیمتی انعامات دیئے گئے۔ بڑی تعداد میں شہری روزنامہ دنیا اخبار میں شائع ہونے والا کوپن گھروں سے پر کر کے لائے اور قرعہ اندازی میں شامل ہو ئے اور انعامات کے حقدار ٹھہرے جن میں موٹر سائیکل بھی شامل تھے۔ دنیا میڈیا گروپ کے زیر انتظا م کسان میلے کا آج دوسرا دن ہے۔