ملتان: (دنیا نیوز) ملتان پولیس ٹریننگ انسٹیٹوٹ میں 55 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں 934 جوانوں نے حصہ لیا اور 8 ماہ کی تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
پولیس ٹریننگ انسٹیٹوٹ ملتان میں ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 934 جوانوں نے حصہ لیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے پولیس ریکروٹس کو 8 ماہ میں مارشل آرٹس، ویپن ہینڈلنگ اور کومبیٹ کورس کی تربیت دی گئی جس کا انہوں نے عملی مظاہرہ بھی کیا جبکہ ڈیفنسو ٹیکنک کے زریعے ڈاکوؤں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کر کے انہیں گرفتار کرنے کی مشقیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر ریکروٹس سے ایمانداری اور فرض شناسی کا حلف بھی لیا گیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کا تعلق پنجاب کے 21 مختلف اضلاع سے ہے۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈشنل آئی جی طارق مسعود یسین کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سمسٹر سسٹم بھی متعارف کیا جارہا ہے جس میں ریفریشر کورسز کرائے جائینگے جس کا مقصد سائنسی اور تکینکی بنیادوں پر دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر سے نپٹنا ہوگا۔