اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام اور جے یو آئی (ف) کے مولوی امیر زمان سمیت کا بھی کھاتہ کھول لیا۔ ضلع ناظم پشاور کی سرکاری فنڈز کے غیر قانونی استعمال کی بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو حکم دیا گیا ہےکہ وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایت کی جانچ پڑتال کریں۔ بلوچستان سے جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولوی امیر زمان اور بلوچستان سے ایم پی اے عبدالمالک کاکڑ کیخلاف ترقیاتی فنڈز میں خورد برد پر تحقیقات ہو گی۔
نیب نے پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتظامی اور مالیاتی کرپشن کا ریفرنس دائر کر دیا۔ ملزمان میں سابق ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی اور دیگر افسران، سوسائٹی کا سابق صدر، سیکرٹری، نائب صدر اور خزانچی شامل ہیں۔ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان پہلے ہی سے گرفتار ہیں۔