کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبد الرؤف صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 56 برس کی عمر میں رؤف صدیقی کے سہرے کے پھول کھل گئے ہیں ان کا نکاح مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں پاکستانی شہری صوفیہ نامی خاتون کے ساتھ ہوا ہے۔
نکاح کی تقریب کے وقت انکے اہلخانہ اور دوست موجود تھے، روف صدیقی کا نکاح صالح زین العابدین نے پڑھایا۔
خیال رہے کہ روف صدیقی 15 اپریل کو 57 سال کے ہوجائیں گے اور یہ رہنماء ایم کیو ایم کا پہلا نکاح ہے۔