ایم کیو ایم میں دھڑے بازی روکنے کی کوشش کرونگا :فاروق ستار

Last Updated On 08 April,2018 10:25 pm

ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تقسیم نہیں ہو رہی، پارٹی کے حوالے سے جلد کوئی فارمولا طے کر لوں گا :لاہور آمد پر میڈیا سے گفتگو

لاہور (دنیا نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے ،کوشش ہے کہ میری پارٹی میں مزید دھڑے بازی نہ ہو۔

لاہور ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنوں کی اچھی بات ہے کہ ان میں تقسیم نہیں ہو رہی، جلد کوئی فارمولا طے کر لیں گے کہ یونٹی کو قائم رکھ سکیں گے، 11 اپریل کو کورٹ کا فیصلہ آنا ہے لیکن ہم انتظار نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھرپور انتخابات میں حصہ لیں گے، الیکشن میں اتحاد کے لئے بہت سی جماعتوں نے رابطہ کیا ہے، فاروق ستار کا کہنا تھاکہ ہمارے ہاں مردم شماری کا بڑا مسئلہ ہے، سینیٹ میں ہماری نمائندگی کو کم کیا گیا ،ملک کی بقاء سلامتی کے لئے سندھ کے مسائل بہت پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔