اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) سپریم کورٹ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کی مدت کے تعین کا فیصلہ بھی جمعہ کو سنایا، اس سے قبل بھی اہم فیصلے جمعہ کو ہی سنائے گئے۔
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو فوجی وردی میں صدرمنتخب ہونے کا فیصلہ بھی جمعہ 28 ستمبر 2007 کو سنایا جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی پرویز مشرف کی طرف سے معطلی کیخلاف 20 جولائی کا فیصلہ، 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کیخلاف 31 جولائی 2009 کا فیصلہ، پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا 28 جولائی 2017 کا فیصلہ، حدیبیہ پیپرزملز کیس میں نیب کی اپیل مسترد کئے جانے کا فیصلہ ، جہانگیر ترین کی نااہلی اور عمران خان کو اہل قرار دینے کا فیصلہ بھی جمعہ کو ہی سنایا گیا تھا۔