چیف جسٹس کی آل بار کونسلز سے ہڑتال کی کال واپس لینے کی اپیل

Last Updated On 15 April,2018 06:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے خلاف آل بار کونسلز کی اعلان کردہ ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے مشکل وقت میں بار کونسلز کی جانب سے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور ہڑتال کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے لوگ دور دراز سے آتے ہیں، ہڑتال کا فیصلہ عوام کی توقعات کو مجروح کرے گا۔ روز مرہ کی عدالتی کارروائی متاثر نہیں ہونی چاہیے، ہڑتال کی کال واپس لی جائے۔