وزیراعلیٰ بلوچستان، ججز حضرات اور صوبائی وزراء بھی ہمراہ رہے، چیف جسٹس نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرا دی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار کا وزیراعلی بلوچستان، ججز اور صوبائی وزراء کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ ، ینگ ڈاکٹر کی ایک ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرادی، مریضوں کے مسائل بھی سنے۔ چیف جسٹس کے دورے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
چیف جسٹس کےہسپتال پہنچے ہی ڈاکٹروں سمیت عملے کی دوڑیں لگ گئیں، انہوں نے ٹراما سینیٹر، کارڈیک وارڈ اور آئی سی یو کا معائنہ کیا۔ چیف جسٹس نے مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کراتے ہوئے وزیراعلی کو ہدایت دی کہ 4 دنوں میں جائز مطالبات کی منظوری کی سمری جاری کی جائے۔ ایک خاتون نے مالی مدد کی درخواست دی تووزیراعلی نے خاتون کی مدد کی جس پر چیف جسٹس نے وزیراعلی سے کہا کہ لوگوں کو خیرات مت دیں، ہسپتال کوبہتراندازمیں فعال کرنے کے لئے اقدامات کریں۔