چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی

Last Updated On 16 April,2018 08:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی۔

ماہ شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت ہوا جس میں دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں شعبان کے چاند کی کوئی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہو گی جبکہ شب برات یکم مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہو گی۔