کراچی: بجلی بحران میں شدت، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بڑھ گیا

Last Updated On 19 April,2018 06:33 pm

کے الیکٹرک اورسوئی سدرن کی چپقلش میں شہری پس گئے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر صنعتکار بھی پریشان

کراچی: (دنیا نیوز) ملک کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ شہر میں 12 بارہ گھنٹوں سے بھی زیادہ لوڈ شیڈنگ سے زندگی عذاب ہو گئی۔ کے الیکٹرک اورسوئی سدرن کی چپقلش کے باعث شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

کراچی میں فالٹس کے نام پر 14 سے 15 گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسل جاری ہے جس کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا ہے، کراچی کو بجلی سپلائی کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک اورسوئی سدرن کی چپقلش میں شہری بری طرح پس رہے ہیں، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، اورنگی ٹاون، پی ای سی ایچ ایس کے علاقے شدید متاثر ہیں جبکہ لائینزایریا، ملیر سٹی، رفیع گارڈن، کورنگی، لانڈھی، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد میں بھی 12 بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنی صنعتی علاقوں میں بھی 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے انڈسٹری کا پہیہ چلنا محال ہو گیا ہے، وقت پر آرڈرز تیار نہ ہونے کے باعث صنعتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

 




Recommended Articles