اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے مسلم لیگ ن سے باغی ارکان استعفوں کی تصدیق کرنے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں نہیں آئے، 24 اپریل کو طلبی کا نیا بلاوا بھیج دیا گیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے مسلم لیگ ن کے مستعفی ارکان خسرو بختیار، باسط بخاری، طاہر بشیر چیمہ اور قاسم نون کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا تھا ، سیکرٹری قومی اسمبلی ایک بجے تک انتظار کرتے رہے مگر وہ نہیں آئے۔ اسپیکر آفس نے چاروں کو 24 اپریل کو پیش ہونے کےخط لکھ دیئے۔ حکام کے مطابق اراکین کی جانب سے تصدیق تک استعفے منظور نہیں ہوں گے۔
مستعفی رکن خسرو بختیار نے کہا ہے کہ استعفوں کی منظوری یا نامنظوری کوئی مسئلہ نہیں، فی الوقت ہمارا فوکس گروپ کو مضبوط اور عوام سے رابطے بڑھانا ہے، اگلے ہفتے اسلام آباد جاکر اسپیکر سے ملاقات کا تقاضا بھی پورا کر دیں گے۔