سبی: ٹرک اور اسپرٹ بھرے ٹینکر میں خوفناک تصادم، آتشزدگی سے 2 افراد جھلس گئے

Last Updated On 27 April,2018 10:27 am

سبی: (دنیا نیوز) سبی کے قریب قومی شاہراہ پر اسپرٹ لے جانیوالے ٹینکر اور ٹرک میں زوردار تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس گئے۔

حادثہ بختیار آباد کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک سامنے سے آنے والے اسپرٹ بھرے ٹینکر سے ٹکرا گیا، خوفناک تصادم سے ٹینکر میں آگ لگ گئ جس کی زد میں آ کر  2افراد جھلس گئے۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ جبکہ فائر بریگیڈ اطلاع کے باوجود کافی دیر تک نہ پہنچی۔