مچھ کے قریب کار کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق ، 7 زخمی

Last Updated On 22 April,2018 12:09 pm

مچھ (دنیا نیوز ) مچھ کے قریب پنجگور سے شادی میں شرکت کے لئے جانےوالی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق 7 افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔


لیویز کے مطابق پنجگورسے مچھ آنے والی کار کوہ باش کے علاقے میں الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ، 4بچوں 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ، جن کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ،
ڈاکٹرزکے مطابق ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے ، تمام زخمیوں ٹراماسینٹر میں زیر علاج ہیں ۔ جاں بحق اور زخمی ہونےوالے افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو پنجگورسے مچھ میں رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے ۔