ٹیکساس (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک تیز رفتار گاڑی گھر میں جا گھسی اور گیس کا پائپ توڑ دیا۔ لیک ہوتی گیس سے دھماکا ہوا اور دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جاری کی فوٹیج انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ فورٹ ورتھ میں ایک گھر میں ہوئے دھماکے کی ویڈیو پولیس گاڑی میں نصب کیمرے نے ریکارڈ کی، پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار گاڑی دیوار توڑتے ہوئے ایک گھر میں جا گھسی اور گیس کا پائپ توڑ دیا جس سے گھر میں گیس جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور اس سے پہلے کہ وہ کوئی کارروائی کرتی، لیک ہوتی گیس میں آگ لگی جس سے دھماکا ہو گیا۔