مستونگ کے قریب باراتیوں کی بس کو حادثہ، 2 جاں بحق، 22 افراد زخمی

Last Updated On 17 April,2018 07:40 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب باراتیوں کی بس کو حادثہ، بچی اور خاتون جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ مستونگ کے قریب کھڈ کوچہ کے مقام پر پیش آیا جس میں باراتیوں سے بھری بس ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 10 سالہ بی بی ثمرہ اور خاتون بی بی حاجرہ جاں بحق ہو گئی جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مستونگ کے نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔