حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی

Last Updated On 27 April,2018 09:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔ سمری میں پٹرول تین روپے 22 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری میں مٹی کا تیل مزید 6 روپے 97 پیسے فی لٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں پٹرول تین روپے 22 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش جبکہ لائٹ ڈیزل چھ روپے 95 پیسے فی لٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اضافے کی صورت میں پیڑول کی نئی قیمت 89 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سنچری عبور کرتے ہوئے 101 روپے 47 پیسے فی لیٹر ملے گا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 72 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 83 روپے 43 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔